Swat Voice
Sport

بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے ،ثقلین مشتاق

Saqlain Mushtaq - بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے ،ثقلین مشتاق


پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے،ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے،بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ سے شکست کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ پاکستان جیتے ، یہ قدرت کا نظام ہے کبھی جیتیں گے کبھی ہاریں گے، یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے، ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے، پاکستانی کپتان اور کوچ کھلاڑیوں کا حوصلہ نہیں بڑھائیں گے تو ان کو اعتماد کیسے ملے گا؟

بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہ، انہوں نے کہا کہ ہمارے بالرز نے کافی غلطیاں کیں، ہمارا پلان اچھے نہیں تھے، کل ان کے پلان نہیں چلے، آج ہمارے نہیں چلے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی

ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔

یاد رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیت کے لیے دیے جانے والے ہدف 222 کے تعاقب میں بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی دہرے ہندسے میں بھی نہں پہنچ سکے البتہ شان مسعود 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

 



Source link

متعلقہ

پہلا کوالیفائر میچ، پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا

Swat Voice Editor

سری لنکا کے ہاتھوں شکست،افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

Swat Voice Editor

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy