Swat Voice
Sport

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

Pakistan England 01 - تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دیدی


کراچی: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم میں ٹیم محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم نےسب کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کپتان بابر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، آج کے میچ کو آسان نہیں لیں گے، بیک ٹو بیک میچز کھیلنا آسان نہیں ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اس میچ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جہاں مارک ووڈ، ریس ٹاپلے اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ول جیک کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ڈیوڈ وِلی، لیوک ووڈ اور ایلکس ہیلز کو آرام دیا گیا ہے۔

محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں، نسیم شاہ

انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی فیلڈنگ کرتے، ہم جلد وکٹیں لے کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

مہمان ٹیم کی قیادت معین علی کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، ویل جیک، ڈاؤڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، لیام ڈاؤسن، عادل رشید، مارک ووڈ اور ریسی ٹوپلے شامل ہیں۔

بابر اور رضوان کی جوڑی نے اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی  کے سات میچوں پر مشتل سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بابراعظم کی سنچری سے واپسی، انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست

سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں کھیلے جائیں گے۔





Source link

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2022، منفی پروپیگنڈے کے باوجود ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت

Swat Voice Editor

پاکستانی ٹیم کی ورلڈکپ 2023 میں شرکت، غیر یقینی کے بادل گہرے ہونے لگے

Swat Voice Editor

شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کر دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy