Swat Voice
Sport

محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں، نسیم شاہ

Naseem Shah Cricketer 1 - محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں، نسیم شاہ


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے محمد رضوان کو لاکھوں میں ایک قرار دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست اننگز پر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

نسیم شاہ نے بابر اعظم کو شاندار سنچری کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دی اور محمد رضوان سے متعلق کہا کہ آپ لاکھوں میں ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے، بابر اعظم کے والد کا پیغام

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی بلے باز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کیا۔

انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ محمد رضوان نے بھی 88 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔



Source link

متعلقہ

ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

Swat Voice Editor

نجم سیٹھی کا اے سی سی پر اعتراض، ایشین کرکٹ کونسل کا رد عمل سامنے آ گیا

Swat Voice Editor

محمد رضوان نے بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy