Swat Voice
Sport

بابر اعظم نےسب کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

captain - بابر اعظم نےسب کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا


انگلینڈ کیخلاف شاندار فتح اور ناقابل شکست پرفارمنس کے بعد کپتان بابر اعظم نے کئی اعزاز اپنے نام کیے، جبکہ تمام پاکستانی کپتانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم بطور کپتان 10 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلےپاکستانی کیپٹن بن گئے ہیں۔ بابر نے بطور کپتان 84 اننگز میں 10 سنچریاں اسکور کیں جبکہ انضمام الحق نے 189 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے تاریخی فتح، بابر اعظم کے نام بڑا اعزاز

اس فہرست میں مصباح الحق کا تیسرا نمبر ہے، جنہوں نے 186 اننگز میں 8 سنچریاں سکور کیں، جبکہ عمران خان 186 اننگز کھیل کر 6 سنچریاں بنانے میں کامیاب ہو کر فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

جبکہ اظہر علی اور جاوید میانداد نے بطور کپتان پانچ، پانچ سنچریاں اسکور کی تھیں۔





Source link

متعلقہ

شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام کے ساتھ تصاویر بھی جاری کر دیں

Swat Voice Editor

آپ کے پچھلے دور میں ایشیا کپ جیتا، انشاء اللہ اس بار بھی جیتیں گے، بابراعظم

Swat Voice Editor

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy