دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ کے لیے قومی ٹیم نے ایک تبدیلی کی ہے۔ محمد حسنین کو نسیم شاہ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پچ کی صورتحال کے مطابق ڈیڑھ سو کے آس پاس کا ٹارگٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
One change to our playing XI 👇#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/0f01HLNnfU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2022