Swat Voice
Sport

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

T twenty - پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا


 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور مہمان ٹیم انگلینڈ 7 میچوں  پر مشتمل سیریز  کے دوسرے میچ میں آج مد مقابل ہوں گے۔ میچ شام ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی  میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:پہلے ٹی 20 میچ سے سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم جمع

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ  نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف باآسان4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔

بابر الیون آج  مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ 7 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے چار میچ کراچی  میں شیڈول ہیں اور آخری تین میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 



Source link

متعلقہ

پی ایس ایل 8، فائنل کا دن تبدیل کر دیا گیا

Swat Voice Editor

کیا پاکستان بھارت میں کھیلے گا؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ سامنے آ گیا

Swat Voice Editor

تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy