Swat Voice
سوات نیوز

کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی فضل حکیم خان یوسفزئی

307282754 650080243354517 850876355704449308 n 960x617 - کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی فضل حکیم خان یوسفزئی

ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سوات پر امن علاقہ ہے اور امن سے دوستی یہاں کے باسیوں کی پہچان ہے، ماضی میں علاقے کو بدامنی میں دھکیلا گیا جس پر اہلیان سوات نے سخت حالات سے گزر کر امن واپس حاصل کیا، بدامنی سے متاثرہ خاندانوں کے زخم ابھی بھرے نہیں تھے کہ دوبارہ بدامنی نے سر اٹھایا اور زخم ایک بار پھر تازہ کردئیے، وطن ہمارے لئے ماں کی مانند ہے اور اس کو نقصان پہنچانے والا ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے، علاقے کے امن کے لئے ہم سب یک جان اور یک زبان ہیں، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ امن پہلے ہے اور سیاست بعد میں اور سیاست تب ہوگی جب امن ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ امن کی خاطر بڑی قربانیاں دی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو مظبوط سے مضبوط بنانا پارٹی وژن کا ہمیشہ سے حصہ رہا ہے اور ادارے آزاد ہوں اور مضبوط ہوں تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات کا کہنا ہے کہ ادارے اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہیں اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ان کے فرائض منصبی میں اولین درجہ رکھتی ہے۔ ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کبھی بھی امن دشمن سرگرمیوں کا حصہ نہیں رہے اور نہ ہی چاہیں گے کہ علاقے میں امن خراب ہو۔ سیلاب متاثرین کی بحالی سرگرمیوں پر پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیلاب ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کے سلسلے میں فیز ون کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے اور فیز ٹو پر کام کیا جارہا ہے جس میں بحالی کے اقدامات پر کام ہورہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مینگورہ اور اپر سوات میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان لیڈ کررہے ہیں اور ہم سب ان کے ٹیم کا حصہ ہیں اور متاثرین کی بحالی کے لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ

ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی 

Swat Voice Editor

مرغزار سرباب قتل کیس کے مرکزی ملزمان گرفتار کرلئے گئے

Swat Voice Editor

مینگورہ سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy