Swat Voice
Sport

انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاؤسن انجری کا شکار

england - انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاؤسن انجری کا شکار


دورہ پاکستان پر موجود انگلینڈ کی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاؤسن انجری کا شکار ہو گئے۔

انگلش بورڈ کے مطابق ہفتے کو ٹریننگ سیشن کے دوران ڈاؤسن گروئن انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ انجری کے سبب رچرڈ ڈاؤسن دورہ نامکمل چھوڑ کر انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا آج کھیلا جائے گا۔ میچ کے لیے قومی ٹیم میں آج 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  قومی ٹیم کی طرف سے آج شان مسعود ڈبیو کریں گے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو پلئینگ الیون کا حصہ بنانے جانے کا امکان ہے۔ محمد وسیم جونئیر  فٹ ہوئے تو وہ محمد حسنین کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

پاک انگلینڈ سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔ آخری تین میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔



Source link

متعلقہ

چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے فارغ

Swat Voice Editor

اروشی روٹیلا کون ہے، میں نہیں جانتا،نسیم شاہ

Swat Voice Editor

سرفراز احمد پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بن گئے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy