Swat Voice
Sport

پہلا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

riz - پہلا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی


پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ  نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کے الیکس ہیلز 53 اور ہیری بروک 42 رنز بنا کر نمایا ں رہے، بین ڈکٹ 21، ڈیوڈ ملان 20 اورفل سالٹ نے 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ حارث روف اور شاہنواز دھانی کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد رضوان نے بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

بابراعظم 31 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان نے 68 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم کا مڈل آرڈر ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوا۔

ٹیم میں کی گئی تبدیلیاں بھی اچھی ثابت نہ ہو سکیں، حیدر علی 13 جب کہ ڈیبیو کرنے والے شان مسعود 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اننگز کے آخری اوورز میں افتخار احمد نے 28 رنز بنائے جب کہ خوش دل شاہ کا بلا ایک مرتبہ پھر گیند ٹائم کرنے میں ناکام رہا اور وہ سات گیندوں پر پانچ رنز ہی بنا سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے ووڈ نے تین جب کہ راشد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



Source link

متعلقہ

پاکستان کی پوری ٹیم408 رنز پر آوٹ،نیوزی لینڈ کی 41 رنز کی برتری

Swat Voice Editor

آئی سی سی پاکستان کے ورلڈکپ بھارت میں نہ کھیلنے پر پابندی بھی عائد کرسکتی ہے، بھارتی میڈیا

Swat Voice Editor

بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy