Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے حکومت اور ریاست اپنی ایئنی زمہ داری پوری کریں،سوات قومی جرگہ

IMG 20220919 WA0000 960x433 - سوات میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے حکومت اور ریاست اپنی ایئنی زمہ داری پوری کریں،سوات قومی جرگہ

سوات(سوات وائس)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سوات قومی جرگہ کے زیر اہتمام  امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور جلسے کا انعقاد کیا گیا. جلسے میں مختلف سیاسی جماعتوں، تاجر برادری، سول سوسائیٹی اور وکلاء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرہن نے بد امنی کے خلاف اور امن کے قیام کے حق میں نعرہ بازی کی.۔جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے عوامی نیںشل پارٹی کے ضلع صدر ایوب اشاڑی کا کہنا تھا کہ پر امن وادی سوات کے امن پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جایئگا، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت  اوردہشت گردی کو ختم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے٫ سوات کے لوگ ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا جایئں. جرگہ کے مقررین نے دھمکی دی کہ اگر دہشت گردی کو ختم نہ کیا گیا تو لوگ دہشت گردو ں کے خلاف خود بندوق اٹھا کر خود میدان میں ائیں گے لیکن مزید سوات کو شدت پسندوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا اب نہ ہم اپنا گھر بار چھوڑینگے اور نہ سوات سے نقل مکانی کرینگے۔سوات قومی جرگے کے ترجمان خورشید کاکا جی نے بتایا کہ سوات میں لازوال قربانیوں کے بعد امن قایم ہوا ہے اب ہم مزید دہشت گردی کے متحمل نہیں ہوسکتے اب ریاستی اداروں اور حکومت وقت کی زمہ داری ہے کہ سوات میں فوری طور پر امن و امان قائم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں کی تشویش ختم ہوجایے اور لوگ سوک کا سانس لیں۔جلسے میں شرکت کرنے والے فوتھ ائیر کے طلبعلم رضوان کا کہنا تھا کہ اج میں امن کے لیے نکلا ہوں میں جب چھوٹا تھا تو میرا والد دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہوا تھا میں اپکو نہیں بتا سکتا کہ میری والدہ نے کتنے محنت اور تکلیف سے ہم بہن بھائیوں پر پڑھایا تاکہ ہم اچھے شہری بن کے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں لیکن حالیہ واقعات کے بعد جب میں گھر سے نکلتا ہوں تو میرے ماں گھر پہنچنے تک دس مرتبہ کال کرتی ہے کہ حالات خراب ہے بیٹا گھر جلدی آجاؤں، میں بھی خوف کے عالم میں کالج جاتا ہوں اور شدید زہنی دباو کا شکار ہوں۔سوات یونین اف جرنلسٹ محبوب علی کے مطابق سوات کے لوگ نرم دل اور امن پسند اور محب الوطن ہے ہم تو روزے اور عید بھی مرکز کے اعلان کے ساتھ مناتے ہیں بجلی کے بلوں میں 100 فیصد ریکوری ہے لیکن بد قسمتی کا یہ عالم ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر وزیر اعظم وزیر داخلہ سمیت مرکزی حکومت کے کیسی عہدیدار نے مزمتی بیان جاری کیا٫ کیا ہم پاکستانی نہیں٫ کیا اس ملک میں ہمارے کوئی ویلیو نہیں٫ کیا ہمارا خون اتنا سستا ہے اگر ءہ واقعات پنجاب میں ہوتے تو اب حکومتی وزراء کے بیانات جا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہوتا۔حکومت کو امن معاہدے کے نکات سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ شیئر کرنے چائیں کہ کن وجوہات پر امن معاہدہ ہوا ہے اور ان لوگوں کو کونسے معاہدے کے تحت لایا گیا ہے، حکومت کو اس پر بھی وضاحت دینے چائیں کہ بارڈر پر اربوں روپے کے خرچ پر باڑ لگائی گئی ہے تو پھر یہ لوگ کسے داخل ہوئے

متعلقہ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس 

Saeed

بھتہ کے لئے کال کرنے والا ملزم سہولت کاروں سمیت گرفتار

Saeed

امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ محمود خان

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy