Swat Voice
Sport

قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ہو گیا

Hockey - قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ہو گیا


لاہور: ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی منظوری دے دی اور سعید خان کو منیجر پاکستان ہاکی ٹیم تعینات کر دیا گیا۔

کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ابوذرامراو ویڈیوانالسٹ، رانا نصراللہ فزیکل ٹرینر ہوں گے۔

قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی میں جو غلطیاں کیں اس کی سزا ملی ہے، شان مسعود

سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ کیمپ کے اختتام پر قومی ہاکی ٹیم تشکیل دی جائے گی اور پاکستان ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سلطان اذلان شاہ کپ یکم تا 10 نومبر ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کی خلاف ورزی، بابر اعظم کو بھی روک لیا گیا

Swat Voice Editor

ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Swat Voice Editor

پاکستان بھارت میچ پریشر نہیں چیلنج ہوتا ہے، بھارتی کپتان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy