Swat Voice
Sport

ماضی میں جو غلطیاں کیں اس کی سزا ملی ہے، شان مسعود

shan masood - ماضی میں جو غلطیاں کیں اس کی سزا ملی ہے، شان مسعود


قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ میں نے ماضی میں جو غلطیاں کیں اس کی سزا ملی ہے اور بہت کچھ سیکھا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے جہاں خامیاں ہوں ان کو دور کروں،مکی آرتھر بہت اچھے کوچ تھے انہوں نے میری مدد کی،ہمیشہ بہتر کھیلا ہے اور کھیلتارہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان ہمارے لیے بہت اہم ہے، ان کی وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے۔ ورلڈکپ سے پہلے یہ سیریز ہمارے لیے اچھی ثابت ہو گی۔

کاؤنٹی میں بہترین کارکردگی، شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کا امکان

شان مسعود نے کہا کہ پی ایس ایل اور کاونٹی میں رنز کرنے سے اعتماد ملا ہے۔ٹیم کی ضرورت کے مطابق پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے بابراعظم کو بہترین کپتان قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹیم اس وقت مضبوط اور بہترین کپتان کے ہاتھوں میں ہے، کپتان بننے کی فی الحال کوئی خواہش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے کرکٹ کھیلنے کی ہمیشہ سے میری خواہش رہی ہے،نتیجےکو ہمیشہ سائیڈ پر رکھ کر کھیلنے پر فوکس رکھا۔



Source link

متعلقہ

ویمن ٹی 20، ندا ڈار نے ریکارڈ بنا ڈالا

Swat Voice Editor

ویرات کوہلی نے میٹرک میں کتنے نمبر لیے؟ مارک شیٹ وائرل

Swat Voice Editor

Freight train derails in Rahim Yar Khan

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy