Swat Voice
Sport

شاہین شاہ آفریدی کو ہم کیسے نظرانداز کر سکتے وہ ہمارے ہیرو ہیں، رمیز راجہ

Rameez Raja - شاہین شاہ آفریدی کو ہم کیسے نظرانداز کر سکتے وہ ہمارے ہیرو ہیں، رمیز راجہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ہم کیسے نظرانداز کرسکتےہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہوسکتا ہے کچھ مشکلات درپیش آئی ہوں مگرجو پی سی بی کھلاڑیوں کیلئے کر رہا وہ کوئی نہیں کرتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن سےمتعلق ہم سب کا نقطہ نظر الگ الگ ہوتا ہے، سرفراز احمد نے اچھی پرفارمنس دی ہے تاہم اب ہمیں نئی کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اوپنرز کو تبدیل کرنے سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے اوپنر بہتر کھیل رہےہیں،کمبی نیشن کو توڑ نہیں سکتے۔

شاہین شاہ آفریدی اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا اور علاج کروا رہا، شاہد آفریدی کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو ابھی فٹ ہوناپڑےگا،صرف چھکے اور چوکے لگانا کرکٹ نہیں ہوتی ہے۔

ایشیا کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشیاکپ سے باہر کیا، ہمارا کام صرف تنقید کرنا رہ جاتاہے،ٹیم کی کاوشوں کو نہیں دیکھا جاتا۔



Source link

متعلقہ

پاکستانی ٹیم مضبوط ہے، فائنل جیتنا آسان نہیں ہوتا، جوز بٹلر

Swat Voice Editor

ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، شعیب اختر نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

Swat Voice Editor

حیدر علی، افتخار اور آصف علی کا بیٹنگ آرڈر کیا ہے ؟

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy