Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

آل پرائیمری ٹیچر زایسو سی ایشن کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Muzahira PIC 16 09 022 960x402 - آل پرائیمری ٹیچر زایسو سی ایشن کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات(سوات وائس ) آل پرائیمری ٹیچر زایسو سی ایشن کامطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ مظاہرہ جلوس کی شکل میں ودودیہ سکول سے روانہ ہوکر نعروع کی گونج میں پریس کلب پہنچ گیا، مظاہرین نے ہاتھوں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ بابا چیئرمین سپریم کونسل اپٹا خیبر پختونخوا، بادشاہ خان چیئرمین اپٹا سوات، علی رحمان آل کلرکس ایسو سی ایشن صدر، علی روان خان صدر اپٹا، عمر ڈھیر خان جنرل سیکرٹری اور دیگرنے کہا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تمام ایڈہاک اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے پنشن اصلاحات میں ترامیم کیا گیا ہے اس فیصلے کو فوری طور واپس لیا جائے، پرائمری اساتذہ کرام کو موجودہ سروس سٹرکچر میں رہتے ہوئے بنیادی سکیل 15، ہیڈ ٹیچر کیلئے 16اور سکیل 17میں ترقی دی جائے،انہوں نے کہا کہ یہ جائز مطالبات ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات پر غور کرکے ہمیں سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے۔

متعلقہ

حکمرانوں،ججز،جرنیلوں اور افسران کی عیاشیاں مزید برداشت نہیں، مشتاق احمد خان

Swat Voice Editor

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ٹی ایل پی احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات کے حوالے سے دوسالہ ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy