Swat Voice
Sport

انگلش کپتان انجری کا شکار، پاکستان میں میچ دیکھیں گے، کھیلیں گے نہیں، برطانوی میڈیا

Jos Buttler - انگلش کپتان انجری کا شکار، پاکستان میں میچ دیکھیں گے، کھیلیں گے نہیں، برطانوی میڈیا


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریر مس کرنے کا امکان ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکارہیں،ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق  وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں  اور ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل سیریز مس کر سکتے ہیں۔ وہ ممکنہ طور پر صرف آخری دو میچز تک خود کو محدود کر سکتے ہیں۔

انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈد معین علی کراچی میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں قیادت کریں گے، لاہور کے میچز میں بھی ان کے قیادت کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کرکٹ ٹیم17 سال بعد پاکستان کےدورےپر کراچی پہنچ گئی

انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں، جلدی کی ضرورت نہیں،پاکستان میں سیریز کے آخری دو میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کی پنڈلی کی تکلیف زیادہ نہیں لیکن جلد بازی کرنے سے دوبارہ  انجری ہونے کا خدشہ ہے۔



Source link

متعلقہ

چابی کے سوراخ سے تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم

Swat Voice Editor

لاہور میں ہونے والے میچز کی تمام ٹکٹیں فروخت

Swat Voice Editor

ایشیا کپ پاکستان میں ہونیکا امکان، بھارت سے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy