Swat Voice
Sport

چیف سلیکٹر کی چیپ سیلکشن، محمد عامر

amir - چیف سلیکٹر کی چیپ سیلکشن، محمد عامر


فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کو ”چیپ” سلیکشن قرار دے دیا۔

گزشتہ روز جیسے ہی چیف سلیکٹر محمد وسیم  نے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کیا، محمد عامر نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن۔

واضح رہے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر محمد وسیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد نواز، شان مسعود، خوشدل شاہ، عثمان قادر، محمد حسنین، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بلے باز فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گےجبکہ عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد بھی انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔





Source link

متعلقہ

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر آ گئے

Saeed

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاک نیوزی لینڈ سیمی فائنل کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج

Saeed

 انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy