Swat Voice
Sport

عدالت نے کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا

Islamabad Ground - عدالت نے کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا


‏اسلام آباد: عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ گراونڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب کے حکم امتناع کی درخواست منظور کر لی گئی اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ گراؤنڈز کرائے پر دینے سے روک دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اسٹے آرڈر جاری کر دیا۔

درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کرکٹ گراؤنڈز میں مفت کرکٹ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کپتان انجری کا شکار، پاکستان میں میچ دیکھیں گے، کھیلیں گے نہیں، برطانوی میڈیا

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ گراؤنڈز نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چند روز قبل اس حوالے سے ٹینڈرز جاری کیے تھے اور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ فیس کا تعین انتظامیہ کا اختیار ہے، فیس کے بغیر اب اسلام آباد میں کرکٹ گراؤنڈ دستیاب نہیں ہو گا۔

دوسری جانب مقامی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ مشکل سے کرکٹ کٹ خریدتے ہیں لیکن اگر گراؤنڈ میں داخل ہونے کے بھی پیسے لیے جائیں گے تو کرکٹ کیسے جاری رکھیں گے۔



Source link

متعلقہ

یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، شاہین آفریدی

Swat Voice Editor

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 131 رنز کا ہدف دے دیا

Swat Voice Editor

2nd Swat Marathon Held at Malam Jabba today.

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy