Swat Voice
سوات نیوز

ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

سوات: انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کی شرکت۔ ڈپٹی کمشنرسوات کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013 س2022 کے درمیان ڈینگی لاروا کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت۔اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائیندوں پر مشتمل کور ٹیم کو مزید متحرک کرنیاورمتعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اپنی اپنی ذمداریوں کے مطابق اقدامات کرنے کا فیصلہ ہوا۔ انھوں نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیےء کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیےء اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے۔ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو ڈینگی لاروا کے ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایات۔ یاد رہے کہ 2020 میں بھی سوات کے مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا پایا گیا تھا ۔اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔انہوں نے اس موقع پر ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ

زمونگ کور انسٹیٹویٹ سوات میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

Swat Voice Editor

سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر سکولز تقریری مقابلے اختتام پذیر

Swat Voice Editor

سوات ، شدید برف باری جاری، کالام مین شاہراہ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy