Swat Voice
Sport

چیف سلیکٹر نے شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے کی وجہ بتا دی

malik - چیف سلیکٹر نے شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے کی وجہ بتا دی


چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤنڈر شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے کی وجہ بتا دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کو پہلے بھی میں نے منتخب کیا تھا۔  اس دفعہ ٹیم کمبینشن مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں  گزشتہ ورلڈکپ کے بعد ہی شروع ہوگئی تھیں۔اس عرصے کے دوران جو کھلاڑی ٹیم میں نظر نہیں آرہے، یہ واضح پیغام ہے کہ وہ اُن کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اور ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نہیں کھیلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  مجھے امید ہے بابر اعظم مضبوط انداز میں کم بیک کریگا۔ ان کی صلاحیتوں سے ہم سب واقف ہے۔  آئندہ سیریز میں اوپننگ جوڑی کی بیٹنگ مختلف نظر آئیگی۔

محمد وسیم نے کہا کہ  ہماری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی تیاری پچھلے ورلڈکپ سے شروع ہوگی۔ شان مسعود کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔وہ اوپر اور مڈل میں کھیل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارا نظریہ یہ تھا کہ شان کے ساتھ زیادتی نہ ہوجائے کیونکہ وہ تب اوپننگ کرتا تھا تاہم اس نے مڈل میں اچھا پرفارم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پہلے نہیں کھیلا لیکن ان کا دیگر فارمیٹ کا تجربہ ورلڈ کپ کے لئے کام آئیگا۔



Source link

متعلقہ

خواتین پر طالبان کی پابندیاں، آسٹریلیا کا کرکٹ کھیلنے سے انکار

Swat Voice Editor

  ابرار احمد  ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے

Swat Voice Editor

فیفا ورلڈکپ:مراکش کو شکست،تیسری پوزیشن کروشیا کے نام

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy