Swat Voice
Sport

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کی سیریز اہم ہے، جوز بٹلر

Jos Buttler - ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کی سیریز اہم ہے، جوز بٹلر


کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کی سیریز اہم ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچی۔ کراچی پہنچنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی کرکٹ کے ساتھ محبت اور جوش قابل ذکر ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کی سیریز اہم ہے اور 7 میچوں کی یہ سیریز دلچسپ رہے گی۔ لیونگ اسٹونز اور دیگر کھلاڑی ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

جوز بٹلر نے کہا کہ آسٹریلیا سے بھی ورلڈ کپ سے قبل میچز کھیلنے ہیں اور یہ ہماری پریکٹس کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔ ملکہ الزبتھ کی موت پر ہم سب ہی دکھی ہیں۔

پاکستان کے سیلاب زدگان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ عطیات جمع کر کے سیلاب زدگان کی مدد کر سکیں اور سیلاب متاثرین کے لیے یہ بہت کچھ تو نہیں ہو گا مگر کچھ حصہ ڈال سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت میں ہیں۔



Source link

متعلقہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان ، ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 36 کروڑ روپے ملیں گے

Swat Voice Editor

وہاب ریاض مشیر بن گئے

Swat Voice Editor

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy