Swat Voice
Sport

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

Waseem Waqar - پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور، مارک بوچر، وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز کمنٹریٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ زینب عباس پریزنٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا جس میں کل 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جبکہ 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ ٹیم17 سال بعد پاکستان کےدورےپر کراچی پہنچ گئی

ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی 19 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے جمع ہونے والی سیلاب سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جائے گی۔



Source link

متعلقہ

شاہنواز دھانی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

Saeed

لوگ کہتے تھے چھکا نہیں مار سکتا لیکن اللہ نے نمبر ون بنا دیا، محمد رضوان

Saeed

جو میں نے کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا، رمیز راجہ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy