Swat Voice
Sport

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

pak - آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہو گا۔

انگلینڈ سے 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور نیوزی لینڈ میں ٹرائنگولر سیریز کے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم قذافی اسٹیڈیم میں اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ کراچی میں انگلش ٹیم کے کپتان کل دن کے 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کریں گی۔

ہفتے کو بھی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے پریکٹس سیشن کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز مقامی وقت کے مطابق رات 7:30 بجے شروع ہونگے۔

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان

واضح رہے انگلش ٹیم پاکستان میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جن میں سے کراچی میں 4 اور لاہور میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا افتتاحی میچ 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



Source link

متعلقہ

لیونل میسی سعودی عرب سے کتنے کروڑ ڈالر کما رہے ہیں؟

Swat Voice Editor

پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

Swat Voice Editor

ٹیم میں موجود باقی فاسٹ بالرز شاہین کی کمی محسوس نہیں ہونے دے رہے، بابراعظم

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy