Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

آگ لگنے سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ہیوی جنریٹر تباہ، امور تاخیر کا شکار

PIC RIO Swat 300 960x607 - آگ لگنے سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ہیوی جنریٹر تباہ، امور تاخیر کا شکار


سوات:(سوات وائس) کمپٹرولر آف اکاؤنٹس روح اللہ نے سوات ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس میں تاخیر کا شکار بعض امور پر عوامی شکایات کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں بعض امور بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے متاثر ہوئے ہیں، بجلی شاٹ سرکٹ ہونے سے پاور بیک آپ تباہ ہوا ہے جس کی بحالی کے لئے حکام بالا سے رجوع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں درختوں کے گرنے اور بجلی ہیوی لائن سے شارٹ سرکٹ ہونے پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افس میں موجود ہیوی جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ہیوی جنریٹر مکمل طور پر تباہ جبکہ پنشن، جی پی فنڈ اور کاؤنٹر سیکشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس کا کہنا تھا کہ بروقت اگ بجھائی گئی جس سے آفس و دیگر انفراسٹرکچر کو بچا لیا گیا ہے اور تباہ شدہ حصے کو بحال کرنے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے عوامی امور میں تاخیر کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ بحالی کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ پاور بیک آپ کے ساتھ دیگر متاثرہ سیکشنز کو جلد ٹھیک کرتے ہوئے دفتری امور کو مکمل بحال کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مالم جبہ میں سائیکل ریس

Saeed

موجودہ حکومت صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، سیکرٹری انفارمیشن

Saeed

سوات میں امن کیمٹی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، دھماکہ میں ادریس خان سمیت پانچ افرادجاں بحق

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy