Swat Voice
Sport

ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

sri lanka 1 - ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال


‏ایشیا  کرکٹ کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

معاشی اور سیاسی بحران میں گھری ہوئی سری لنکن عوام کو  سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت کے خوش کا موقع  دے دیا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے  واپس وطن پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور جیت کا بھر پور جشن منایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب کا کیچ چھوڑنا بھارتی پولیس کے کام آ گیا، ویڈیو سے آگاہی مہم چلا دی

سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کر دیں۔ کولمبو پہنچنے پر  ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے اسپیشل ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہو کرکولمبو کی سڑکوں پر وکٹری پریڈ کی گئی۔فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکا نے  ٹرافی تھام رکھی تھی۔

 

سری لنکن  مداحوں نے  سڑکوں کے گرد جمع ہو کر  کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ مداحوں  نے کھلاڑیوں اور ٹرافی کی تصاویر بنائیں اور  کھلاڑیوں  کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پولو ٹیم نے ای ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو  23 رنز سے  شکست دے کر  ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔

سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی تھی۔





Source link

متعلقہ

ٹیم کو پیغام تھا جارحانہ کھیلیں، فخر زمان

Swat Voice Editor

تیسرا ٹی 20، افغانستان نے ٹاس جیت لیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی

Swat Voice Editor

آئرلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ویمن اسکواڈ کا اعلان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy