Swat Voice
Sport

شاداب کا کیچ چھوڑنا بھارتی پولیس کے کام آ گیا، ویڈیو سے آگاہی مہم چلا دی

SHADAB 1 - شاداب کا کیچ چھوڑنا بھارتی پولیس کے کام آ گیا، ویڈیو سے آگاہی مہم چلا دی


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 میں شاداب کا کیچ چھوڑنا پاکستانی ٰٹیم کے لیے تو نقصان دہ ثابت ہوا، لیکن بھارتی پولیس کے کام آ گیا، انہوں نے اس ویڈیو کو اپنے عوام کیلئے آگاہی مہم کے لیے استعمال کر لیا۔

دہلی پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایشیا کپ کے فائنل میں شاداب خان اور آصف علی کے ٹکرانے اور کیچ چھوڑنے کی ویڈیو شیئر کردی، جس کے کیپشن میں لکھا کہ اے بھائی ذرا دیکھ کر چلو۔

ویڈیو میں روڈ سیفٹی اور ایشیا کپ کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جبکہ خصوصی گانا بھی ساتھ لگایا گیا ہے۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سری لنکا کے خلاف شکست کی ذمے داری قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے معذرت بھی کی تھی، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ کیچز وِن میچز، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، محمد نواز اور حارث رؤف کی کارکردگی ہمارا مثبت پہلو رہی ہے جبکہ محمد رضوان نے بھی اچھی کوشش کی۔





Source link

متعلقہ

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر آ گئے

Swat Voice Editor

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Swat Voice Editor

جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، آرمی چیف

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy