Swat Voice
Sport

ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ شعیب ملک

Shoaib Malik - ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ شعیب ملک


قومی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست پر  شعیب ملک نے  تنقیدکرتے ہوئے ڈھکے چھپے لفظوں میں ٹیم سلیکشن پر سوال اٹھایا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:50گیندوں پر 50رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی، شعیب اختر

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟

انہوں نے پاکستانی ٹیم کی ہار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

سری لنکا نے پاکستان کو  23 رنز سے  شکست دے کر  ٹرافی اپنے نام کی۔سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔





Source link

متعلقہ

پاکستانی کرکٹ شائقین کو خوشخبر ی سنا دی گئی

Swat Voice Editor

ایشیا کپ، بنگلا دیش نے پاکستانی تجویز کی مخالفت کر دی

Swat Voice Editor

80 کروڑ کا فٹ بال

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy