Swat Voice
Sport

50گیندوں پر 50رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی، شعیب اختر

shoaib akhter - 50گیندوں پر 50رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی، شعیب اختر


 سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے رضوان کی سست بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50گیندوں پر 50رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔

ایشیاکپ فائنل میں شکست پر سابق فاسٹ بالر  شعیب اختر بھی ٹیم پر برس پڑے۔  انہوں نے  کہا ہے کہ بابراعظم کےلیے بطور بلےباز ٹورنامنٹ بھیانک ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ  یہ کامبینیشن کام نہیں کر رہا۔ پاکستان کو کئی پہلووں پر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ فائنل میں فخرزمان ، افتخار اور خوش دل کی بلے بازی بھی سمجھ نہیں آئی۔ شعیب اختر نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  پچاس گیندوں پر پچاس رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔

انہوں نے  سری لنکن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا  بہترین ٹیم کے طور پر کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو  23 رنز سے  شکست دے کر  ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔

سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔





Source link

متعلقہ

سنیل گواسگر کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات،بابراعظم کو کیپ کا تحفہ

Saeed

زمبابوے کی تاریخی جیت، آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست

Saeed

ویسٹ انڈین بیٹر کی ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy