Swat Voice
Sport

شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی

shadab khan 1 - شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی


شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی۔

شاداب خان نے ایشیا کپ کے  فائنل میں کیچ ڈراپ کرنے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔ قومی کرکٹر شاداب خان نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کیچز ون میچز،میں شکست کی ذمہ داری لیتاہوں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں  کہا ہے کہ نسیم شاہ،حارث روف اور محمد نوازنے شانداربالنگ کی۔ محمد رضوان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی۔پوری ٹیم نےاچھی کوشش کی۔

انہوں نے سری لنکن ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو  23 رنز سے  شکست دے کر  ٹرافی اپنے نام کر لی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔

 





Source link

متعلقہ

پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ آج ملتان میں ہو گا

Swat Voice Editor

پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ، برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں روانہ ہوئے

Swat Voice Editor

سنیل گواسگر کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات،بابراعظم کو کیپ کا تحفہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy