![]() |
سوات (سوات وائس) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور اور خیبر گرلز میڈیکل کالج کی میڈیکل سوسائٹی کے تعاون سے 25 رکنی میڈیکل ٹیم نے مٹہ دارمئی کے رورل ہیلتھ سنٹر میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ کے سربراہ ڈاکٹر شیر زمان تھے۔ ان کی سربراہی میں چھے میڈیکل سپیشیالٹیز جن میں جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، پیڈز، ڈرمٹالوجی، اوپتھل مالوجی اور گائنی شامل ہیں، میں 25 رکنی ٹیم نے متاثرینِ سیلاب کو بلامعاوضہ علاج معالجے اور ادویہ کی سہولیات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ سے دارمئی، سخرہ، گبین جبہ اور مضامات سے آئے ہوئے تقریباً 3 ہزار بیماروں نے استفادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کے بھائی احمد خان اور سماجی و سیاسی کارکن خورشید علی خان نے خصوصی طور پر میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ میڈیکل ٹیم نے متاثرینِ سیلاب میں خوراکی و غیر خوراکی اشیا بھی تقسیم کیں۔ آخر میں ڈاکٹر شیر زمان نے ایک کامیاب میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خورشید علی خان، این سی ایچ ڈی اور ڈی جی آر ای کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔