Swat Voice
سوات نیوزصحتضرور پڑھیں

سوات بحرین میں  پاک فوج کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

WhatsApp Image 2022 09 11 at 3.16.32 AM 2 - سوات بحرین میں  پاک فوج کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

سوات(سوات وائس ) سوات کی تحصیل بحرین میں  پاک فوج کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ کا انعقاد رورل ہیلتھ سنٹر بحرین سوات میں بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) مشتاق احمد کلاسیفائیڈ میڈیکل سپیشلسٹ،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(PANAH) اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔ دو روزہ میڈیکل کیمپ میں میڈیکل، سکن، چائلڈ اور گائنی کے کلاسیفائیڈ میل فی میل ڈاکٹروں نے خصوصی شرکت کی اور تقریباً چھ ہزار تک کے مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا،ان کے فری ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں فری ادویات مہیا کی گئی۔ مریضوں میں بچے، بوڑھے،مرد وخواتین شامل تھے۔اس موقع پر بریگیڈئیر ریٹائیرڈ مشتاق احمد نے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد ان بے سہارا اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خدمت ہے اور انہیں یہ یقین دلانا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد میں بہت سے لوگوں اور تنظیموں نے ہمارا ساتھ دیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ آنے والے مریضوں نے بھی پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا، متاثرین کا کہنا تھا کہ پاک فوج مشکل کے ہر وقت عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔

متعلقہ

سوات پولیس نے  ” عسکریت پسندوں ” کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا

Swat Voice Editor

رشتہ داروں کے گھر سے غائب بچی کی لاش برآمد

Swat Voice Editor

پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،آر پی او سجاد خان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy