Swat Voice
Sport

یقین ہے پاکستانی ٹیم ایشیا کپ جیت کر لوٹے گی، پرویز الہٰی کی رمیز راجہ سے گفتگو

p illahi - یقین ہے پاکستانی ٹیم ایشیا کپ جیت کر لوٹے گی، پرویز الہٰی کی رمیز راجہ سے گفتگو


وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ جیت کر وطن لوٹے گی،میری دعائیں اور نیک خواہشات پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پنجاب میں کھیلوں خصوصا کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، سپورٹس کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ایشیا کپ: میچوں پر آن لائن جوا کرانے والے بکی گرفتار

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے،پنجاب حکومت ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اقدام اٹھائے گی۔ پاکستان کے لوگ کھیلوں سے محبت کرتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کا سپورٹس کے فروغ کیلئے ویژن قابل تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کرکٹ کےکھیل کےفروغ کیلئےاقدامات تسلسل کےساتھ جاری رکھےگا۔



Source link

متعلقہ

پی سی بی کی پاک ویسٹ انڈیز2023سیریزاگلے سال منتقل کرنے کی تجویز

Swat Voice Editor

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ،سرفراز احمد کی واپسی

Swat Voice Editor

کولمبو ٹیسٹ، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف برتری حاصل کر لی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy