Swat Voice
Sport

اروشی روٹیلا کون ہے، میں نہیں جانتا،نسیم شاہ

naseem 1 - اروشی روٹیلا کون ہے، میں نہیں جانتا،نسیم شاہ


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ  اروشی روٹیلا کون ہے، میں نہیں جانتا، میرا دھیان صرف میچ کی طرف ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے اکثر ویڈیوز بھیجتے رہتے ہیں، تاہم مجھے نہیں اندازہ کہ یہ کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میرے میں کچھ خاص نہیں مگر لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مجھے دیکھنے آتے ہیں اور عزت دیتے ہیں۔

نسیم شاہ نے کہ بہت خوشی ہوتی جب آپ کے علاقے کے لوگ نکلتے اور جشن مناتے ہیں۔

نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انہوں نے کہا کہ جب چھوٹا ہوتا تھا تو پاکستان بھارت سے ہارتا تھا تو میں روتا تھا، اللّٰہ نے میرے سے وہ کام کروا دیا جس سے پاکستان کا نام بلند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری شیئر کی تھی۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خبروں میں رہنے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کر رہی ہیں۔



Source link

متعلقہ

رضوان ناخوش، وجہ بھی بتا دی

ٹی 20 کرکٹ، کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ قائم

Swat Voice Editor

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy