Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات میں دریا کنارے بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کا لائسنس دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے,ڈی سی سوات جنید خان

swatvoice.com bahrain bazar 960x720 - سوات میں دریا کنارے بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کا لائسنس دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے,ڈی سی سوات جنید خان

سوات( سوات وائس) سوات میں سیلاب نے دریا کنارے بنائے گئے بڑے بڑے ہوٹلوں کا نام و نشان تک مٹا دیا اور اب ہر طرف تباہی نظر ارہی ہے ۔کالام میں ایک معروف ہوٹل کے چند سیکنڈوں میں صفحہ ہستی سے مٹنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔سیلاب اپنے راستے میں آنے والی تمام مضبوط تعمیرات کو  بہا لے گیا، خوبصورت ہوٹل اور سڑکوں سمیت دریا پر بنے پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے سوات وائس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  دریا کے کنارے غیر قانونی تعمیرات کا لائسنس دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اب یہ دیکھنا ہے کہ دریائے کنارے غیر قانونی تعمیرات کو کن افیسران نے این او سی جاری کی تھی ۔ایک سوال کے جواب میں ڈی سی نے موقف اختیار کیا کہ دریائے کے کنارے تعمیرات اج سے بیس پچیس سال پرانے ہے اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیلاب میں دریائے کہ کنارے غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیا جائے گا

متعلقہ

پولیس کا آپریشن، شدت پسندوں کے گھروں اور مورچوں کو مسمار کردیا گیا

Saeed

ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی مرتبہ شہدائے پولیس کے لئے سوات پولیس لائن میں ہسپتال قائم

Saeed

سوات موٹروے فیزٹو کے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy