Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

وزیر اعلیٰ محمود خان کے درخواست پر سوات،بونیر، شانگلہ،کوہستان اور دیگر علاقوں میں سیلاب کے دوران شہید ہونے والے افراد کے یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات خپل کور فاؤنڈیشن نے اٹھانے کا اعلان کردیا

Kaka PIC 09 09 022 960x459 - وزیر اعلیٰ محمود خان کے درخواست پر سوات،بونیر، شانگلہ،کوہستان اور دیگر علاقوں میں سیلاب کے دوران شہید ہونے والے افراد کے یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات خپل کور فاؤنڈیشن نے اٹھانے کا اعلان کردیا

سوات(سوات وائس)وزیر اعلیٰ محمود خان کے درخواست پر سوات،بونیر، شانگلہ،کوہستان اور دیگر علاقوں میں سیلاب کے دوران شہید ہونے والے افراد کے یتیم بچوں کے تعلیمی اخراجات خپل کور فاؤنڈیشن نے اٹھانے کا اعلان کردیا۔12دوبیر کوہستان کے واقع کے دو شہدا کے بارہ یتیم بچوں کی کفالت اورتعلیم وتربیت کی ذمے داری سوات میں قائم خپل کور فاؤنڈیشن کرے گا۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر وزیر اعلی کے فوکل پرسن محمد خالق کاکا نے  خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی کے ہمراہ حالیہ سیلاب کے دوران دوبیر کوہستان کے سیلابی ریلے میں شہید ہونے والے متاثرین کے پاس پہنچ گئے اور متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان بھی فراہم کردیا۔سوات میں  رشتہ داروں کے ہاں رہائش پذیر دوبیر کوہستان سے تعلق رکھنے والے خاندان کے دو افراد سیلابی ریلے میں شہید ہوگئے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبد الطیف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ابرار وزیر،اسسٹنٹ کمشنر چارباغ شاکر اللہ بھی ان کے ہمراہ  تھے۔ وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن نے  متاثر ہ خاندان تک وزیر اعلیٰ کا پیغام پہنچایااورکہا کہ وزیر اعلیٰ محمودخان کے درخواست پر شہید ہونے والے خاندان کے 12 بچوں کو اعلی تعلیم دینے کے اخراجات خپل کور فاؤنڈیشن نے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے خپل کور فاؤنڈیشن کو ہر موڑ پر سپورٹ کیا ہے اور مختلف اوقات میں یتیم بچوں کی بہتر پرورش اور تعلیمی اخراجات کے لئے خپل کور ویلیج اور نرسنگ کالج کے لیئے21 کروڑ سے زائد رقم فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات بونیر،شانگلہ،کوہستان سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب کے دوران شہید ہونے والے افراد کے یتیم بچوں کو بھی وزیر اعلی محمود خان کی درخواست  پر خپل کور فاؤنڈیشن تمام تعلیمی اخراجات برداشت کریں گی۔متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اپنے بچوں کو خیل کوفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیم دلوانے پر رضامندی ظاہر کردی۔واضح رہے کہ خپل کور فاؤنڈیشن نے سوات میں سورش،زلزلے اور دو ہزار دس کے سیلاب میں بھی یتیم ہونے والے بچوں کی کفالت، تربیت کے ساتھ ساتھ رہائش اور مفت تعلیم فراہم کی تھی جس کی وجہ سے درجنوں بچے اب با عزت شہری کی طرح مختلف شعبوں میں اپنے زمہ داریاں انجام دے رہے ہیں 

متعلقہ

ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کی بڑی کارروائی،37کلو گرام چرس برآمد، چار ملزمان گرفتار

Saeed

بائی پاس روڈ واقعہ، سوات بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

Saeed

سیدو شریف سے مینگورہ تک سڑکوں اور مین چوکوں پر ریلیاں نکالنے،  احتجاج پر پابندی عائد

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy