Swat Voice
Sport

دھانی یا حسنین؟ بابر اعظم کے لیے نئی مشکل

hasnain dhani - دھانی یا حسنین؟ بابر اعظم کے لیے نئی مشکل


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ ایسے میں کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم مینجمنٹ پریشان ہے کہ فائنل میں شاہنواز دھانی کو کھلایا جائے یا محمد حسنین کو ہی پلیئنگ الیون میں برقرار رکھا جائے۔

شاہنواز دھانی بھارت کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ محمد حسنین کو افغانستان اور سری لنکا کے خلاف میچوں میں موقع دیا گیا۔

محمد حسنین نے سری لنکا کے خلاف بہترین بالنگ کی۔ ابتدائی دو اوورز میں ان کی برق رفتار بالنگ دیکھ کر وقار یونس سمیت دیگر کمنٹیٹرز بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ حسن علی نے بھی سری لنکا کے خلاف میچ میں حصہ لیا لیکن متاثر کن بالنگ نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:میں کیپٹن ہوں، پوچھے بغیر ریویو لینے پر بابر اعظم کا رد عمل

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہنواز دھانی فٹ ہو چکے ہیں۔ دبئی میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بھی انہوں نے پوری رفتار سے بالنگ کی۔ وہ فائنل میچ کے لیے دستیاب ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں نسیم شاہ اور حارث رؤف کی فائنل میں شرکت یقینی ہے تاہم تیسرے فاسٹ بالر کے لیے محمد حسنین اور شاہنواز دھانی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہو کر ایشیا کپ سے باہر ہوئے۔ ان کے بعد محمد وسیم جونیئر بھی ان فٹ ہو گئے۔ اس طرح دھانی اور محمد حسنین اور حسن علی کو میچ کھیلنے کا موقع مل گیا۔



Source link

متعلقہ

اگلے سال آپ کو مختلف کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابر اعظم

Swat Voice Editor

انتقال کے وقت پیلے کے پاس کتنی دولت تھی؟

Swat Voice Editor

نجم سیٹھی طبی معائنے کیلئے برطانیہ روانہ

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy