Swat Voice
Sport

میں کیپٹن ہوں، پوچھے بغیر ریویو لینے پر بابر اعظم کا رد عمل

babar 2 - میں کیپٹن ہوں، پوچھے بغیر ریویو لینے پر بابر اعظم کا رد عمل


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم سے پوچھے بغیر ہی ریویو لے لیا۔ بابر اعظم معصومانہ انداز میں بتاتے رہ گئے کہ کپتان تو وہ ہیں۔

ایشیا  کپ میں پاک سری لنکا میچ کے اختتامی لمحات میں سری لنکا کے کپتان شناکا نے حسن علی کی گیند پر پل کرنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

بابر اور حسن علی نے اپیل کی لیکن انڈین امپائر انیل چودھری نے اپیل مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم میں موجود باقی فاسٹ بالرز شاہین کی کمی محسوس نہیں ہونے دے رہے، بابراعظم

محمد رضوان نے ری ویو کا اشارہ کر دیا اور انیل چودھری نے بھی تھرڈ امپائر کو ریویو لینے کا کہہ دیا۔ اس دوران بابر اعظم حیران رہ گئے اور معصومانہ انداز میں بتایا کہ کپتان تو وہ ہیں۔

ریویو پاکستان کے خلاف ہی گیا اور ٹی وی امپائر نے بھی شناکا کو ناٹ آؤٹ ہی قرار دیا۔ سری لنکن ٹیم اس وقت فتح کے بالکل قریب پہنچ چکی تھی۔

بابراعظم کے ردعمل کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شائقین کرکٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ  تبصرے کیے ہیں۔

 





Source link

متعلقہ

افغانستان سے شکست، شائقین کو بابر، رضوان کی یاد ستانے لگی

Swat Voice Editor

سچن ٹنڈولکر کی جانب سے انہیں خطرناک بالر قرار دینا ان کا بڑا پن ہے، عبدالرزاق

Swat Voice Editor

شاداب کا کیچ چھوڑنا بھارتی پولیس کے کام آ گیا، ویڈیو سے آگاہی مہم چلا دی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy