ایشیا کپ 2022 سوپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم کے تین کھلاڑی 74 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔
دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ایشیا کپ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے محمد رضوان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں جب کہ میگا ٹورنامنٹ میں آؤٹ آف فارم بیٹرز بابراعظم اور فخر زمان بھی کوئی خاطر خواہ رنز بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے ہیں۔
پاکستان
🏏 Sri Lanka win the toss and opt to field first 🏏
Two changes to our playing XI 👇#AsiaCup2022 | #SLvPAK pic.twitter.com/4GQSCMp7kP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2022
فائنل سے قبل میچ میں سری لنکا اور پاکستان نے ٹیم میں دو دو تبیدلیاں کی ہیں۔قومی ٹیم میں شاداب خان اور نسیم شاہ کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا
Here’s your 🇱🇰 playing XI! 👊#RoaringForGlory #SLvPAK pic.twitter.com/NM5DHNr0jv
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) September 9, 2022