Swat Voice
Sport

لوگ کہتے تھے چھکا نہیں مار سکتا لیکن اللہ نے نمبر ون بنا دیا، محمد رضوان

Rizwan - لوگ کہتے تھے چھکا نہیں مار سکتا لیکن اللہ نے نمبر ون بنا دیا، محمد رضوان


دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ لوگ کہتے تھے میں چھکا بھی نہیں مار سکتا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے نمبر ون بنا دیا۔

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون کھلاڑی بن جانے پر ان کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں کہا کہ مجھے نمبر ون بن جانے پر خوشی ہے کہ اللہ نے وہ مقام دیا جس پر لوگ کہتے تھے کہ رضوان چھکا نہیں مار سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس چیز کی زیادہ خوشی ہے کہ ریکارڈ پاکستان کے پاس ہی ہے ورنہ میں اور بابر اعظم الگ نہیں ہیں۔ میں نے محنت کے ساتھ دُعائیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم کے کپتان اس وقت ریکارڈ میں سب سے آگے ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کا مل کر چلنا سب سے خوشی کی بات ہے اور ریکارڈ میں سب کا تعاون شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک دفعہ افتخار نے کہا تھا کہ رضوان تمھارے کیریئر کا آخری میچ ہے۔ وہ ٹی 20 میچ نیوزی لینڈ کے خلاف تھا۔ اس وقت مجھے پی ایس ایل میں بھی نہیں کھلایا جا رہا تھا اور مجھے لگ رہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی مجھے نہیں کھلایا جائے گا لیکن بس محنت اور دعائیں رنگ لے آئیں۔





Source link

متعلقہ

ہرشل گبز کے بیٹنگ سے متعلق بابراعظم کو مشورے

Swat Voice Editor

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کورونا وائرس میں بھی مبتلا

Swat Voice Editor

کولمبو ٹیسٹ، پاکستان نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئرکر دی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy