Swat Voice
Sport

نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Naseem Shah Cricketer 1 - نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا


دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ نے ٹی20 کرکٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ ٹی 20 میں 50 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر باؤلر بن گئے۔ نسیم شاہ نے یہ ریکارڈ ایشیا کپ میں افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی کی وکٹ لے کر قائم کیا۔ نوجوان کھلاڑی نے یہ ریکارڈ 19 سال 204 دن کی عمر میں قائم کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم پاکستان سے شکست پر بہانے گھڑنے لگی، ریفری کو پاکستانی ٹیم کی شکایت کردی

نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ نے مشکل وقت میں افغانستان کے خلاف میچ کے آخری اوور میں لگاتار 2 چھک لگا کر پاکستان کو جیت دلوائی اور فائنل میں پہنچا دیا۔

نسیم شاہ ایشیا کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچوں میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں لے چکے ہیں۔



Source link

متعلقہ

انگلش کرکٹ ٹیم کا منفرد اعزاز

Swat Voice Editor

سنیل گواسگر کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات،بابراعظم کو کیپ کا تحفہ

Swat Voice Editor

شاہین نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں سے ناراض

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy