Swat Voice
Sport

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سنچری بنا کر مداحوں کا انتظار ختم کردیا

kohli - بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سنچری بنا کر مداحوں کا انتظار ختم کردیا


دبی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی نے افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں سنچری بنا کر اپنے مداحوں کا انتظار ختم کردیا ہے۔

ایشیا کپ: افغانستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے میچ میں بھارت کی جانب سے کھیلنے والے ممتاز بلے باز ویرات کوہلی نے تین سال کے بعد سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی پہلی سنچری بنائی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے 53 گیندیں کھیلیں، 11 چوکے و 4 چھکے لگائے۔

بابر میں بہت ٹیلنٹ ہے، اسے ہر فارمیٹ پر اچھا دیکھ کر کوئی حیرت نہیں، ویرات کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی گزشتہ کئی سالوں سے سنچری نہیں بنا سکے تھے۔ انہوں نے آخری مرتبہ نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنائی تھی۔



Source link

متعلقہ

پہلی انٹرنیشنل فتح، افغان کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش

Swat Voice Editor

ٹی 20 ورلڈ کپ:نیدر لینڈز کی جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست

Swat Voice Editor

ٹی ٹوئنٹی کا تاج رضوان سے بھی چھن گیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy