دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے اپنے آخری میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نسیم شاہ کے دو چھکے، ایک جیت سے دو شکار، پاکستان کے دونوں پڑوسی ایشیا کپ سے باہر
ہم نیوز کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیھلے جانے والے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کے کپتان کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
بھارت ایشیا کپ سے باہر؟اب بیٹھ کر اگر مگر سوچے گا
میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کے ایل راہول کے مطابق روہت آرام کے غرض سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں، بھارت اور افغانستان کو سپر فور مرحلے میں اپنے دنوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایشیا کپ: میچ ہارنے کے بعد افغانیوں نے پاکستانی تماشائیوں کو کرسیاں ماریں
ہم نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔