Swat Voice
Sport

میچ ہارنے کے بعد افغانیوں نے پاکستانی تماشائیوں کو کرسیاں ماریں

afghan fans - میچ ہارنے کے بعد افغانیوں نے پاکستانی تماشائیوں کو کرسیاں ماریں


 ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد افغان تماشائیوں نے پاکستانی سپورٹرز کو کرسیاں دے ماریں۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان سے شکست کے بعد افغان ٹیم کے مداح آپے سے باہر ہوگئے۔افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ  اور تشدد کیا گیا۔

افغان تماشائیوں نے  اسٹیڈیم کی کرسیاں توڑ کر پاکستانی سپورٹرز  کو دے ماریں۔افغان شائقین کی پاکستانی مداحوں  پر کرسیوں سے حملہ  کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی افغان تماشیوں کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ سب کرتے رہے۔ اور انہوں نے ماضی میں بھی کئی بار اس طرح کا  رویہ اپنایا ہے۔ یہ صرف کھیل ہےاسے صحیح جذبے کے ساتھ کھیلا اور اپنانا چاہیے۔

انہوں نے افغان  کرکٹ بورڈ کے سابق  سی ای او کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ لوگ کھیل میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے تماشائیوں اور آپ کے کھلاڑیوں دونوں کو کچھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔





Source link

متعلقہ

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

Swat Voice Editor

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

Swat Voice Editor

قطر، فٹبال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہو گیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy