Swat Voice
Sport

افغان تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی:پی سی بی کامعاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

afghanis - افغان تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی:پی سی بی کامعاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ


 پی سی بی کی جانب سے افغان تماشائیوں کی  ہنگامہ آرائی کا معاملہ آئی سی سی فورم پر اٹھایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےایشیا کپ میں پاک افغان میچ کے دوران افغانی تماشائیوں کی طرف سے ہنگامہ آرائی کا معاملہ  آئی سی سی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: میچ ہارنے کے بعد افغانیوں نے پاکستانی تماشائیوں کو کرسیاں ماریں

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانی تماشائیوں نے تیسری مرتبہ گلوبل ایونٹس میں ہنگامہ آرائی کی۔افغانی فینز نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ذرائع  پی سی بی کا کہنا ہے کہ  2019اور 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی افغان فینز نے بدتمیزی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے فینز کو یوں تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ کرکٹ شائقین ہمارا اثاثہ ہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ شائقین کے ساتھ آئندہ بھی یہی سلسلہ جاری رہے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف علی اور افغان بالر میں تلخ جملوں کا تبادلہ، جرمانے کا خدشہ

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں  پاکستان کے ہاتھوں شکست  کھانے کے بعد افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ  اور تشدد کیا گیا۔افغان تماشائیوں نے  اسٹیڈیم کی کرسیاں توڑ کر پاکستانی سپورٹرز  کو دے ماریں۔



Source link

متعلقہ

ورلڈکپ میں سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی واضح نہیں، مکی آرتھر

Swat Voice Editor

امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر تماشائی قتل

Swat Voice Editor

سنجے دت سابق کرکٹر جاوید میانداد سے ملاقات کے خواہشمند

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy