Swat Voice
Sport

اب سب کو نسیم شاہ کے چھکے یاد رہیں گے، شاداب خان

shadab - اب سب کو نسیم شاہ کے چھکے یاد رہیں گے، شاداب خان


 پاکستانی آل راونڈر شاداب خان  بھی بالر نسیم شاہ کے چھکوں کے معترف ہو گئے۔

افغانستان سے میچ جیتنے کے بعد  شاداب خان نے ٹوئٹر پر  ایک پیغام میں کہا ہے کہ جاوید بھائی اور شاہد آفریدی کے چھکوں کے بعد اب سب کو  نسیم شاہ کے چھکے یاد رہیں گے۔

ٹویٹ میں انہوں نے مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر اور وننگ شاٹ لگانے والے نسیم شاہ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  کبھی اُمید نہ ہارو، جیت کے باوجود  محسوس کیا کہ میچ میں ہم نے کچھ غلطیاں کیں، ہم انہیں ٹھیک کریں گے۔انہوں نےاپنا مین آف دی میچ ایوارڈ اپنی ٹیم اور مداحوں کے نام کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے  سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

 شاداب خان  کو میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

 





Source link

متعلقہ

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجے تنزلی

Swat Voice Editor

میں نے عمران خان کی حکومت آتے ہی خود استعفیٰ دے دیا تھا، نجم سیٹھی

Swat Voice Editor

بابر اعظم نے محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy