Swat Voice
Sport

آصف علی اور افغان بالر میں تلخ جملوں کا تبادلہ، جرمانے کا خدشہ

asif ali - آصف علی اور افغان بالر میں تلخ جملوں کا تبادلہ، جرمانے کا خدشہ


 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اورپاکستان کے درمیان میچ میں  ہونے والے جھگڑے  کے باعث قومی بیٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی بیٹر آصف علی اور افغان بالر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

میچ کے 19 ویں اوور میں سنسنی خیز لمحات میں  پاکستانی بیٹر آصف علی افغان بالر فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو افغان بالر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:نسیم شاہ نے جو کیا وہ ناقابل یقین تھا، بابراعظم

جس پر آصف علی نے ردعمل دیتے ہوئے افغان بالر پر بلا اٹھایااور دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔   آصف علی نے فرید احمد کی جانب مکا بھی لہرایا۔دیگر کھلاڑیوں اور  امپائر نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا۔

کھیل ختم ہونے کے بعد میچ ریفری نے دونوں کو طلب کیا اور معاملے پر سماعت کی۔ میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ  آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے خلاف میچ زندگی بھر یاد رکھوں گا، نسیم شاہ

آئی سی سی کی جانب سے آج جرمانے کا  باضابط اعلان کیا جائے گا۔ آصف علی پر  فزیکل کنٹیکٹ کرنے کے باعث آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے تحت جرمانے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے  کہ پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر  ایشیا کپ کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ بھارت اور افغانستان  ٹورنامنٹ سے آوٹ ہو گئے ہیں۔



Source link

متعلقہ

محمد رضوان نے پی ایس ایل میں منفرد اعزاز حاصل کر لیا

Swat Voice Editor

نمبر ون ٹیم بننے پر شاہد آفریدی کا پیغام بھی آ گیا

الفاظ ختم ہو گئے، کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی، ویرات کوہلی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy