سوات(سوات وائس)پاکستان سویٹ ہومز اور خپل کور فاونڈیشن کے طرف سے حالیہ سیلاب اور بارشوں سے تباہ حال مینگورہ شہر کے علاقوں لنڈیکس، بنگلہ دیش،الھدی اورسو دیگرمحلہ جات میں سیلاب سے متاثرہ بیوائوں ,یتیم اور معذور افراد کے گھرانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے جس میں سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے رضاکاروں نے سیلاب متاثرین کے گھروں کے دہلیز تک راشن پہنچایا اس موقع پرسماجی کارکن اورسوات سکاوٹ کے جنرل سیکرٹری احسان علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمرد خان (حلال امتیاز) نے خپل کور فاونڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی کے ہمراہ ان گھرانوں کا دورہ کیا تھا اور متاثرین سیلاب بیوائوں اور یتیم بچوں سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل معلوم کئے تھے۔جو اسے سلسلے کی ایک کڑی ہے،مصیبت کی اس گھڑی میں ہم یتیم بچوں اور بیوا خواتین گھرانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ خپل کور فاونڈیشن اور پاکستان سویٹ ہومز کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
previous post
متعلقہ
- Comments
- Facebook comments