سوات(سوات وائس)کبل چوک میں نامعلوم افراد نے ٹیلی نار ٹاور کو بھی معاف نہیں کیا،رات کی تاریکی کا فایدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کی بیٹری ٹاور سے چوری کرلی،چوکیدار کو صبح پتہ چلا کہ ٹاور سے بیٹری چوری کی گئی ہے یادرہے کہ کبل چوک میں نصب ٹیلی نار ٹاور سوات کا دوسرا بڑا ٹاور ہے جس کے ساتھ علاقے میں دیگر چھوٹے چھوٹے ٹاور منسلک رہے ہیں،چوکیدار کے مطابق وہ چوری شدہ بیٹری کے متعلق پولیس تھانہ کبل میں رپورٹ درج کرائیں گے،