Swat Voice
سوات نیوزطرز زندگی

سوات پریس کلب میں صفائی کا کام ترجیحی بنیادوں سے جاری ہے،ڈبلیو ایس ایس سی سوات

WSSC swatvoice PIC 07 09 022 960x560 - سوات پریس کلب میں صفائی کا کام ترجیحی بنیادوں سے جاری ہے،ڈبلیو ایس ایس سی سوات

سوات( سوات وائس ) ڈبلیوں ایس ایس سی کے منیجر محمد طاہر خان نے کہا ہے کہ سوات پریس کلب عوام کی فریاد کی جگہ ہے جس میں صفائی کا کام ترجیحی بنیادوں سے جاری ہے جس کے لئے آئے روز ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار صفائی کے لئے آتے ہیں،ہمارا عزم ہے کہ پریس کلب کو صاف ستھرا بنا کر چھوڑیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ پریس کلب میں جاری صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او، جی ایم اور دیگر عملہ پریس کلب کے صفائی میں خصوصی دلچسپی رکھتے، ان کی ہدایت کے مطابق پریس کلب میں صفائی کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے اور بہت جلد ہم سوات پریس کلب میں صفائی ستھرائی کا کام ختم کرکے صحافیوں کو ایک صاف ستھرا پریس کلب پیش کریں گے، انہوں نے کہا گذشتہ کئی دنوں سے ڈبلیوں ایس ایس سی کے اہلکار پریس کلب کے صفائی میں مصروف  ہے اور پریس کلب کو صاف ستھرا ہونے تک یہ ڈبلیوں ایس ایس سی کے اہلکارآئیں گے اور پریس کلب کوصاف ستھرا بنائیں گے، اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کے اسسٹنٹ منجیر وقاص خان اور اپریشن انسپکٹر خان با با بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ

غالیگے پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

Saeed

ناقص کام کے ذمہ دار کنسلٹنٹس اور افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Saeed

سوات کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ڈی پی او سوات زاید نوازمروت

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy