Swat Voice
Sport

رکشہ ہے یا طیارہ ؟ وسیم اکرم، وقار یونس کنفوژ

wasim 2 - رکشہ ہے یا طیارہ ؟ وسیم اکرم، وقار یونس کنفوژ


دنیائے کرکٹ کے دو لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم اور وقار یونس کو کرکٹ کے میدان میں تو کوئی ڈرا نہیں سکا، لیکن ایک چھوٹے طیارے نے انہیں ڈرا دیا۔

ہر بیٹس مین کے لیے فیلڈ میں خوفناک خواب بنی رہنے والی فاسٹ بالرز کی اس جوڑی نے ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں دونوں سابق کھلاڑی  فخر عالم کے ساتھ چھوٹے طیارے کی سیر کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کی فین

تاہم دونوں سپر اسٹارز اڑان سے پہلے فخر عالم کے چھوٹے طیارے کا مذاق بھی اڑاتے رہے، ویڈیو میں طیارے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وقار یونس نے وسیم اکرم سے سوال کیا کہ بھائی اس رکشے کا ڈرائیور کہاں ہے؟ جس پر وسیم اکرم نے جواب دیا کہ ہاں ڈرائیور ڈھونڈو اس رکشے کا پیٹرول، ڈیزل اور آئل چیک کرے۔

جس پر فخر عالم کا کہنا تھا کہ آپ کے اس رکشے کا ڈرائیور میں ہی ہوں، اور میں نے ہی آپ کو لے کر جانا ہے، جس پر وسیم اکرم نے اوپر دیکھتے ہوئے کہا کہ بس دعا ہی کر رہا ہوں۔

جبکہ وقات یونس نے اپنی ٹوئٹ میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ابھی بھی یہ اندازہ نہیں کر سکے ہیں کہ یہ طیارہ ہے یا رکشہ، جبکہ انہوں نے اپنے اور وسیم اکرم کیلئے مداحوں سے دعا کرنے کی اپیل بھی کر ڈالی۔





Source link

متعلقہ

کرکٹ میں داماد سسر کے نقش قدم پر چلنے لگا

Swat Voice Editor

کیچ چھوڑنے پر دھمکیاں، ہربھجن ارشدیپ کے دفاع میں سامنے آ گئے

Swat Voice Editor

الفاظ ختم ہو گئے، کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی، ویرات کوہلی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy