Swat Voice
Sport

ایشیا کپ:پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ آج ہوگا

asia cup - ایشیا کپ:پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ آج ہوگا


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان  کا مقابلہ ہو گا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ  درست آنے پر وہ آج میچ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا سے شکست، بھارت کے فائنل کھیلنے کے امکانات کم

پاکستان سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اپنا پہلا جیت چکی ہے جبکہ افغانستان کو اپنے پہلے میچ  سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہو ئی تھی۔

آج میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان فائنل میں کوالیفائی کر جائے گا  اور اس کے ساتھ ہی بھارت اور افغانستان دونوں  ایونٹ سے باہر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ  روز بھارت کو سری لنکا نے6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد  بھارت کے فائنل میں پہنچنے  کے چانسز کم ہو گئے ہیں۔ لیکن اگر پاکستان آج کا  میچ ہار جائے تو  بھارت کے لیے اگر مگر کو صورتحال برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت ایشیا کپ سے باہر؟اب بیٹھ کر اگر مگر سوچے گا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا دو میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ جیت کر  دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

بھارت نے دو میچز کھیل کر دونوں ہارے دیے جس کے باعث اسکا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔افغانستان نے بھی  ایک میچ کھیلا اور اس میں ناکام ہوا۔



Source link

متعلقہ

بھارت کی دیپتی شرما کے ہاتھوں انگلینڈ کی چارلی ڈین کے مین کیڈ رن آؤٹ پر تنازع

Saeed

انگلش کھلاڑی بیمار، پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ مؤخر ہونے کا امکان

Saeed

دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ ہدف کے تعاقب میں، بھارت مشکل میں پھنس گیا

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy